ایران پر اسرائیلی جارحیت، بھارتی سرکاری میڈیا “دور درشن” فیک رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں کر رہا ہے۔
بھارتی چینل نے ایران پر اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیو نشر کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، دور درشن نے اکتوبر 2024 کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر دیا۔
دور درشن کی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ: “اسرائیلی حملے سے ایران کانپ اٹھا”، بھارتی عوام کے ٹیکس سے چلنے والا میڈیا عالمی سطح پر بھارت کو شرمندہ کر رہا ہے۔
معروف بھارتی مفکر سندیپ منودھنے نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کڑی تنقید کی، سندیب منودھنے کا کہنا تھا کہ “یہ بھارت کا قومی نشریاتی ادارہ ہے، جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ “ایران بھارت کا دوست ہے، اور بھارت وہاں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے” ،”ایسے حساس موقع پر جھوٹی ویڈیو چلانا غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے”۔
سندیپ منودھنے نے کہا کہ ایران کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنا بھارت کی دوغلی سفارت کاری کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی سرکاری میڈیا کی حرکت سے خطے میں کشیدگی کو ہوا مل سکتی ہے۔
صحافتی ذمہ داری سے عاری رپورٹنگ نے بھارت کے ریاستی اداروں پر سوالات اٹھا دیے، سندیپ منودھنے کی بات نے بھارتی میڈیا کی ساکھ کو جھنجھوڑ دیا، بھارتی میڈیا اسرائیلی بیانیے کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
دور درشن جیسے چینل مودی کی زبان بولتے ہیں، مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ پاکستان کیخلاف جھوٹی رپورٹنگ سےسبق سیکھے، ایرانی عوام اور ریاست نے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
گودی میڈیا ٹی آر پی کے چکر میں امن کا بڑا دشمن ہے، فیک نیوز پھیلانا نہ صرف صحافتی جرم ہے بلکہ سفارتی جرم بھی ہے، عالمی میڈیا بھارتی ریاستی میڈیا کے جھوٹوں سے واقف ہو چکا ہے۔