پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ابتدائی ورکنگ پیپرمیں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اور ڈیزل کے نرخ میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254.64 روپے سے بڑھ کر 259.91 روپے ہو جائے گی۔
پیٹرول، جو کہ عوام میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مصنوعات میں شامل ہے اور جس کا بڑھنا ہر عام آدمی کو متاثر کرتا ہے، اس کی قیمت 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے ، جس سے نئی قیمت 254.75 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے ۔