بھارت میں اسرائیل کی حمایت میں ریلی، مودی سرکار کی ایران دشمنی بے نقاب

بھارت میں اسرائیل کی حمایت میں ریلی، مودی سرکار کی ایران دشمنی بے نقاب

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے اسرائیل کے حق میں ریلی نکالی ہے جس سے مودی سرکار کی ایران دشمنی کھل کر بے نقاب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر اسرائیلی جارحیت، بھارتی سرکاری میڈیا ” دور درشن ” کی فیک رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں

اتوار کو بھارت میں ہندوانتہا پسندوں نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت اوراسرائیل کے حق میں ریلی نکالی جس سے ایران اور مسلم دشمنی بے نقاب ہو کر رہ گئی ہے۔

انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی میں نعرے لگائے کہ ’ جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں‘۔ انتہا پسند ہندوؤں کی یہ ریلی درحقیقت بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ گٹھ جوڑ کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہونے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف اور اسرائیل کی حمایت میں ایسی نفرت انگیز ریلیاں بھارت کو اسرائیل کا ’خاموش پارٹنر‘ نہیں بلکہ ایک فعال حمایتی کے طور پر پیش کرتی ہیں، اس کے علاوہ بھارتی میڈیا مسلسل اپنی کوریج میں اسرائیل کے ایران پر حملے دکھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کے ساتھ دوستی کا واویلا جھوٹا نکلا، بھارتی میڈیا اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا

بھارت میں مودی سرکار نے غزہ کے بعد ایران میں اسرائیل کے ہاتھوں معصوم لوگوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کر لی ہے، مودی سرکار کا یہ طرز عمل اسرائیلی ظلم کی پشت پناہی واضح کرتا ہے۔

 بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون رابطہ قائم  کیا ہے، بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی کوئی مذمت نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کو جارحیت کرتے ہوئے ایران کی پاسداران انقلاب اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت اعلیٰ قیادت کو شہید کر دیا، اسرائیلی جارحیت میں ایران میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں عام شہری بھی شہید ہو گئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *