بلوچستان اسمبلی کا1028ارب تخمینہ کا بجٹ پیش،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، ہزاروں غیرضروری آسامیاں ختم

بلوچستان اسمبلی کا1028ارب تخمینہ کا بجٹ پیش،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، ہزاروں غیرضروری آسامیاں ختم

بلوچستان اسمبلی کا1028 ارب تخمینہ کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، ہزاروں غیرضروری آسامیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ پیش کردیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کیا۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کی۔

بجٹ کا مجموعی ججم 1028 ارب روپے تھا جب کہ 36اعشاریہ 5 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا، غیر ترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے، فارن فنڈڈ پراجیکٹس 38 ارب روپے، سوئی گیس لیز ایکسٹنشن بونس 24 ارب ، کیپیٹل محصولات 38 ارب رکھا گیا، اخراجات کا کل میزانیہ 991 اعشاریہ 5 ارب روپے اور وبائی پی ایس ڈی پی کیلئے 245 ارب روپے رکھا گیا۔

شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بلوچستان کی حکومت نے ہر معاملے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنایا ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی، ایک متوازن بجٹ بنایا ہے، حکومتی فیصلوں کےثمرات عوام تک پہنچ رہےہیں ، صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کےلیےاقدامات کررہی ہے۔

ممتاز سائنسدانوں، انجینیئرز، سابق آرمی افسران کو سول ایوارڈز سےنواز دیا گیا

واضح رہے کہ محکمہ مواصلات کے لئے ترقیاتی بجٹ کا 19 فصید مختص کیا گیا ہے، محکمہ مواصلات کے لئے 55 ارب 21 کروڑ سے زائد کی رقم رکھی گئی۔

محکمہ ایریگیشن کے لئے 42 ارب 78 کروڑ روپے مختص کیے گئے، سکول ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 19 ارب 85 کروڑ روپے، صحت کے شعبہ کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 16 ارب 15 کروڑ روپے، ۔محکمہ بلدیات کے ترقیاتی بجٹ 12 ارب 91 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 ارب 17 کروڑ روپے، محکمہ توانائی کا ترقیاتی بجٹ 7 ارب 84 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کے لئے ترقیاتی بجٹ 4 ارب 99 کروڑ روپے، معدنیات اور کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لئے 56 کروڑ 76 لاکھ روپے جبکہ ترقی نسواں کے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 15 کروڑ 40 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ترقیاتی بجٹ 12 ارب 66 کروڑ جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکہ کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 17 ارب 16 کروڑ  مختص کئے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *