مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں۔
نواز شریف نے لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے، پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہوفرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اوورسیز کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔