ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے۔

ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کو واپس لانے کا فیصلہ

کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھےﷺ

ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے۔ حکومتی ہدایت پر  پی آ ئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *