ملک کے بیشتر علاقوں میں چار دن شدید گرمی ، پیشگوئی سامنے آ گئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں چار دن شدید گرمی ، پیشگوئی سامنے آ گئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں چار دن شدید گرمی ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز بدھ 18 جون سے 21 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا  ہے کہ دن کے دوران خاص طور پر 11 سے 04 بجے دھوپ میں کم سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کو واپس لانے کا فیصلہ

 کل بدھ کو ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرمی رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخو ااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *