ڈونلڈ ٹرمپ سید عاصم منیرملاقات، بھارت کو مرچیں لگ گئیں، اپوزیشن نے مودی کی خارجہ پالیسی کو بدترین قراردیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ سید عاصم منیرملاقات، بھارت کو مرچیں لگ گئیں، اپوزیشن نے مودی کی خارجہ پالیسی کو بدترین قراردیدیا

بھارت کے راجیا سبھا میں ٹرنیمول کانگریس کی ڈپٹی لیڈر، ممبر پارلیمنٹ اور صحافی ساگاریکا گھوز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے فیلڈ مارشل، آرمی چیف سید عاصم منیر کی ملاقات پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ساگاریکا گھوز نے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلگری کینیڈا میں جی 7 ممالک کے اجلاس کے دوران آخری لمحات میں مدعو کیے جانے والے مہمان کی حیثیت سے تصویر کھینچوانے کی جستجو میں مصروف ہیں جبکہ پاکستان کے ’فیلڈ مارشل‘ سید عاصم منیرآج امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ظہرانے کا اہتمام کر رہے ہیں۔

ساگا ریکا نے مزید لکھا کہ شرمناک ناکام خارجہ پالیسی کا اس سے بڑا کوئی ثبوت ہو سکتا ہے، جس میں پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد عالمی سطح پر زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مودی سرکار پرعالمی برادری عدم اعتماد کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کے فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج وائٹ ہاؤس میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ہے جہاں وہ کابینہ روم میں ان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے سپہ سالار سید عاصم منیر کا فقیدالمثال استقبال

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری سرکاری صدارتی ڈائری سے پتہ چلا ہے کہ یہ ملاقات وائٹ ہاؤس کے کابینہ روم میں امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے عوامی شیڈول کے مطابق ظہرانے کا وقت پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجے کابینہ روم میں طے کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *