ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے ، وزیراعظم

ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل جنگ خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے ، اس کو روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران، اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے ، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی، عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جس کی پاکستان بھرپور مذمت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے اسرائیل کا جدید ترین ’ہرمز‘ ڈرون مار گرایا

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں اور جنگ ابھی بھی جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس دن یہ جنگ شروع ہوئی ان کی اس دن ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر سے گفتگو میں پاکستان کی طرف سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ ، بھارت اسرائیل اتحاد کے خفیہ معاشی رازوں سے پردہ اٹھ گیا

وزیراعظم نے ایران میں جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ہے،  ایران کے ساتھ ہی غزہ میں جو صورتحال ہے وہ بھی انتہائی دلگیر اور افسوسناک ہے جہاں پر 50 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعظم نے بجٹ کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے، زراعت پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات ترجیح ہیں، بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے، 6 سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری شعبے کا ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے کا ہے، سخت محنت سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے، 2023 میں مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکا اور یورپ میں بھرپور نمائندگی کی، قومی مؤقف اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی وفد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کی حمایت سے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، سکیورٹی اداروں کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *