بھارت مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی قبول نہیں کرے گا، مودی نے ٹرمپ کو پیغام دے دیا

بھارت مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی قبول نہیں کرے گا، مودی نے ٹرمپ کو پیغام دے دیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔

بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔

ایران کی امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری مکمل، امریکی اخبار کا انکشاف

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یہ گفتگو جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی۔ مودی نے ٹرمپ کو بھارت کے آپریشن سندور پر بھی بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی سطح پر ثالثی پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی بھارت ایسی مداخلت کو قبول کرتا ہے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے نریندر مودی کے مؤقف کو سمجھا اور بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ مودی نے ٹرمپ کی امریکا آمد کی دعوت وقت کی کمی کی وجہ سے قبول نہیں کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *