پاکستان شکست کے باوجود ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان کوآخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی لیکن وہ پھر بھی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
گروپ کے آخری میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو ہرایا لیکن سیمی فائنل میں نہ جگہ نہ بنا سکا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے پوائنٹس چار چار برابر ہیں لیکن پاکستان کا ایک گول ملائیشیا سے زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے مجموعی طور پر 9 گول اسکور کئے جبکہ ملائیشیا نے مجموعی طور پر 8 گول کیے، سیمی فائنل میں جمعہ کے روز پاکستان فرانس کا مقابلہ کرے گا جبکہ نیوزی اور کوریا دوسرے سیمی فائنل میں امنے سامنے ہوں گے۔