سندھ میں جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، اور نواب شاہ متاثر ہونے والے شہروں میں شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں سبی، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور جعفرآباد متاثر ہوں گے اورجنوبی خیبر پختونخوا میں ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں بھی شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔