پاک امریکا تعلقات میں اس قسم کی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ، خواجہ آصف

پاک امریکا تعلقات میں اس قسم کی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا  تعلقات میں اس قسم کی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں فیلڈ مارشل کی ملاقات بہت اہم کامیابی ہے، جس میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے گئے ہیں ۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے ، یہ ملاقات کئی ماہ پہلے سے طے تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی جانب نہیں گئے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ان کاکہنا تھا کہ  دورہ کے خطے میں اور خطے سے باہر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے توقع کی جانی چاہیے کہ وہ ایران، اسرائیل جنگ پر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ اللہ کی طرف سے ایک موقع ملا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اس خطے اور پاکستان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ پیغام دے سکتے ہیں جس طرح آپ نے پاک بھارت جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جس کی وجہ سے جنگ کے بادل چھٹ گئے ہیں، وہ یہی کردار یہاں بھی ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جارحیت کیخلاف فخر اور بہادری سے اپنا دفاع کرینگے ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبروں پر اگر بھارت پریشان ہورہا ہے تو اُسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیار حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد یہ مزید اُجاگر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بدھ کے روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، اس دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *