ایک صارف روہن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ جب وزارت خارجہ کے سینئر افسران کرپشن، ہراسانی اور مقدمات پر پردہ ڈالنے پر توجہ مرکوز کریں گے تو خارجہ پالیسی خستہ حالی کا شکار ہو جائے گی تاکہ جوں کا توں برقرار رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت گودی میڈیا اور مودی سرکار پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، جس پر ان کی اپنی عوام بھی ان سے نالاں نظر آتی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کی تعریف کرنے پر بھارتی سیاستدان اور عوام اپنی حکومت پرہی برس پڑے۔
جہاں اپوزیشن رہنما خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں عوام بھی سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر اپنی حکومت کی ہی کلاس لے رہی ہے۔