ویب ڈیسک۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلانے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کا ایک جعلی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے ایران کے خلاف فضائی اور زمینی اڈے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
اسی سلسلے میں ایک بھارتی ویب سائٹ “دی ڈیلی گارڈین” نے بھی گمراہ کن رپورٹ شائع کی، جو کہ بین الاقوامی معتبر ادارے “دی گارڈین” سے مشابہ نام رکھتی ہے تاکہ قارئین کو دھوکا دیا جا سکے۔ اس ویب سائٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے ہیں اور اس کے بدلے میں امداد، ہتھیار اور معاہدے پیش کیے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے اس قسم کی فیک نیوز مہم ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت چلائی جارہی ہے جس کا مقصد اسرائیل اور ایران کے تنازعے میں پاکستان کو گھسینٹے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ نہ صرف ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوئی بات کہی گئی ہے، بلکہ کسی سرکاری سطح پر بھی ایسی کوئی گفتگو یا درخواست سامنے نہیں آئی۔
یہ فیک نیوز مہم اس وقت زور پکڑ گئی جب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ذاتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا۔ اسی ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا، خاص طور پر NDTV، نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل منیر نے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں مدعو کیا گیا۔
NDTV نے ایک اور جھوٹی خبر میں کہا کہ پاکستان جلد امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ کے لیے فوجی اڈے دے گا۔ اس جھوٹے پروپیگنڈے کو مزید ہوا دینے کے لیے کچھ پاکستانی یوٹیوبرز، جیسے صابر شاکر اور عمران ریاض، جو ایک مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ سمجھے جاتے ہیں، اس فیک نیوز کو پھیلا رہے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔
یہ تمام واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی میڈیا اور اس سے منسلک عناصر پاکستان کی سفارتی پیش رفت کو برداشت نہیں کر پا رہے اور فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف غلط بیانی اور نفسیاتی جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ، عاصم منیر ملاقات ثبوت ہے، پاکستان ایک بڑی طاقت بن چکا ہے، پراوین ساہنی
فیک نیوز الرٹ ⚠️⚠️
بھارتی میڈیا کا ایک جعلی کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے ایران کے خلاف فضائی اور زمینی اڈے مانگے ہیں۔
یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوئی بات نہ کہی گئی ہے اور نہ ہی کوئی… https://t.co/xKp2Esnwbh— Azaad Urdu (@azaad_urdu) June 19, 2025
درحقیقت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ ایران کے معاملے میں براہ راست مداخلت نہیں کر رہا، اور وہ جلد ایرانی حکام سے بات چیت کی کوشش کریں گے تاکہ معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
This is totally fake news. President Trump has not asked Pakistan for any bases in return for a security pact. People just pick up anything from the internet and run it as fact. https://t.co/M8DdvaGBTe
— FJ (@Natsecjeff) June 19, 2025