صدر آصف علی زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، “معرکہ حق” میں کامیابی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

صدر آصف علی زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، “معرکہ حق” میں کامیابی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر مملکت کو موجودہ میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق اس موقع پر صدر مملکت کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور “معرکہ حق” میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے “معرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ کے بروقت اور مؤثر ردعمل، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر

صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد بھی دی۔ دورے کے اختتام پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *