فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل

فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک۔ فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو حال ہی میں پیرس ائیر شو کے دورے کے دوران رافیل طیارے کے کاک پٹ میں پھنس گئے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر دیکھے۔ اس دوران وہ فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی پہنچے، جہاں رافیل جنگی طیارہ نمائش کے لیے موجود تھا۔

فرنسوا بایرو جب رافیل کے کاک پٹ میں بیٹھے، تو انہیں طیارے کی تکنیکی خصوصیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مگر جب باہر نکلنے کا وقت آیا تو معلوم ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں، جس کے بعد انہیں باہر نکلنے میں خاصی مشقت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل گرانے کے بعد چینی J-10 طیارے امریکہ کی توجہ کا مرکز ہیں،عالمی میڈیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *