ویب ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی قیادت سے اظہار محبت کے بعد سے بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
گودی میڈیا بالخصوص ارنب گوسوامی کو پاکستان کی سفارتی سطح پر کامیابیاں ہضم نہیں ہورہی اور وہ نہ صرف پاکستان بلک اب تو امریکی صدر کے خلاف بھی پروپگینڈا کرنے میں مصروف ہے۔
ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ جس طرح پاکستان سے اظہار محبت کررہے ہیں اس سے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے رکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی نفرت انگیزی کا نیا ہدف: پاکستان کے بعد ترکیہ پر حملہ
ارنب گوسوامی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی تفتیش کرنی چاہئے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ کسی بھی طرح سے کرپٹو سے متعلق پاکستان کے ساتھ کسی ڈیل سے مستفید ہورہے ہیں۔
ارنب گوسوامی نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ نے متعدد بار آئی لو پاکستان اور آئی لو عاصم منیر کہا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ٹرمپ امریکی صدر نہیں پاکستانی فوجی لگتا ہے (ارنب گوسوامی) 😂
جتنی مرتبہ ٹرمپ نے I Love Pakistan اور I Love Asim Munir کہا ہے اس میں کوئی شک نہیں ٹرمپ پاکستانی فوجی ہے 😂
ٹرمپ اور ٹرمپ کی فیملی کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہیں ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ کوئی کرپٹو ڈِیل تو نہیں کی ہوئی 😂 pic.twitter.com/RSPEjHxbvd— GHQ 111 Brigade™️ (@Move111Forward) June 20, 2025