سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام 2026 کے لئے نامزد کرنے کا حکومت پاکستان کا بروقت اور بہترین فیصلہ ہے ،جس نے پاکستان کے لئے آسانیاں پیدا کیں اور اس فیصلے میں وزیر اعظم،حکومت پاکستان اور فیلڈمارشل کا بھی عمل دخل شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اظہر جاوید نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیئے نامزد کرنے کے فیصلے کو بروقت اور بہترین فیصلہ قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو احساس ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکے لیئے عالمی سطع پر کیسے آسانیاں پیدا کیں ہیں اور اس فیصلے میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی عمل دخل ہے۔
سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا ہے یہ حکومتی فیصلہ بہترین اور بروقت ہے کیونکہ امریکی صدر نے پاکستان کے لیئے عالمی سطع پر بہت آسانیاں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر نے کشمیر کے مسلئے کے حوالے سے جس طرح سے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کی ہے ، یہ ایک بہترین امر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دہائیوں میں پاکستا ن نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانی دی انہیں عالمی سطع پر ڈونلڈ ٹرمپ کیوجہ سے تسلیم کیا گیا ، دوسری جانب بھارتی جارحیت کے حوالے سے جس طرح سے امریکی صدر نے پاکستان کو سپورٹ کیا ، اس پیرائے میں حکومت کا یہ فیصلہ بروقت اور بہترین فیصلہ ہے۔