حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ ،دو جوہری ممالک میں تنازعے کے دوران امریکی صدر کا کردار مثبت رہا ہے،اس لئے انہیں 2026 کا نوبل انعام برائے امن دیا جائے،شاہد میتلا
سینئر صحافی شاہد میتلا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اورآرمڈ فورسز کی جانب سے امن کے نوبل انعام کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش کی ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچایا ہے۔
پاکستان اور بھارت اس خطے میں دونوں ہی نیوکلیئر تونائی کے حامل ہیں اور کسی کی بھی جانب سے ایٹمی توانائی کا استعمال سب کے زیاں کا باعث ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا اکہ صدر ٹرمپ نے جہاں خطے کو ممنکنہ جنگ سے بچایا ہے وہیں وہ اس خطے کو ٹریڈ کی جانب سے لکر جا رہے ہیں۔ اور ان سب عوامل کیساتھ صدر ٹرمپ کو سپورٹ کیئے جانا ضرورری ہے۔