بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو اس وقت سوشل میڈیا پر لیزر لائٹس اورڈرامائی موسیقی سے بھری ایڈیٹ سگما ریلز ویڈیوز پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی عوام اپنے وزیر خارجہ کو ویڈیو میں کالا چشمہ پہن کر “کول ” نظر آنے کی کوشش کو آڑے ہاتھوں لیتے کہتے نظر آتے ہیں کہ بس یہ سگما ریلز ہی ان کی خارجہ پالیسی ہے ۔
یہ سگما ریلز اس کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میم کے مواد میں تبدیل ہو گئی ہیں، خود ہندوستانی شہری اسے قابل ذکر قرار دیتے ہیں۔
یہ کلپ سنجیدہ سفارت کاری سے زیادہ ایک “سگما میل” سے مشابہت رکھتا ہے جوکہ وزیر کو سیاستدان کے بجائے ایک ایکشن ہیرو کی طرح دکھاتا ہے، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو عہدیداروں کے بجائے اثر و رسوخ رکھنے والے ہینڈل کررہے ہیں ؟ ایک بھارتی صارف نے خاصا ناراضگی کا اظہار کرتے لکھا کہ “غیر ملکی سرزمین پر سیاہ چشمہ کے ساتھ چلنا اب خارجہ پالیسی ہے۔” ۔
بھارتی عوام کا سوشل میڈیا پر یہ ردعمل عالمی سطح پر حکومت کی سفارتی کارکردگی پر بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے برعکس حالیہ بھارت پاکستان تنازع میں پاکستان کو چین، ترکی اور دیگر جیسے اتحادیوں کی طرف سے واضح اور عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے، ان ممالک نے کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے، جبکہ بھارت کا ڈرامہ نہ صرف دنیا میں بے نقاب ہوا بلکہ سفارتی طور پر تنہا بھی ہوا ۔
بھارت اپنے متعدد غیر ملکی دوروں اور عوامی رابطہ مہم کے باوجود کسی بڑے اتحادی سے اس طرح کی کھلی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور بھارتی عوام ان دوروں پر خرچ ہونیوالی رقم پر بھی تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ساری دنیا نے منہ موڑ لیا ! مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کی چیخیں
معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھی جے شنکر کے سفارتی انداز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرزمین پر کالے چشمے میں گھومنا اب ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا ورژن بن گیا ہے۔
انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ پر تنقید کی کہ کس طرح سنجیدہ سفارت کاری کے بجائے فوٹو سیشنز، ڈرامائی داخلوں اور پبلک امیج بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
Walking with Black chasma on foreign soil is now foreign policy.
– Dhruv Rathee 🤣pic.twitter.com/tRZANLBvVU
— 🚨Indian Gems (@IndianGems_) June 19, 2025