پاک بھارت جنگ بندی میں کردار،پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط بھیج دیا

پاک بھارت جنگ بندی میں کردار،پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط بھیج دیا

اسلام آباد : پاکستانی حکومت نے ناروے کی نوبل کمیٹی کو ایک خط بھیجا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نو بیل انعام کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ خط وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دستخطوں سے ناروے میں قائم نوبیل کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی مدتِ صدارت میں پاکبھارت کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی راہ پر لانے میں مدد دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :حکومت پاکستان کا 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کرنے کا اعلان

اس اقدام سے نہ صرف خطے میں امن قائم رکھنے کی راہ ہموار ہوئی بلکہ عالمی سطح پر سفارت کاری کو فروغ ملا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سفارش کا مقصد صدر ٹرمپ کی خطے میں سفارتی کوششوں کو سراہنا اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان امن اور تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت سفارتی سطح پر ناکام ، عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بلاول بھٹو
واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے حالیہ بحران میں صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے امن کے نوبیل انعام 2026 کے لیے صدر ٹرمپ کو نامزد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *