امریکہ جنگ میں داخل ہوگیا اب نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا، خامنہ ای، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

امریکہ جنگ میں داخل ہوگیا اب نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا، خامنہ ای، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ براہِ راست جنگ میں شامل ہوگیا ہے اب  نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

ایرانی رہنما کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو اپنی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

ذرائع کے مطابق خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے جارحیت کا آغاز کیا ہے، اب اسے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ہماری جوابی کارروائی بھرپور اور غیرمتزلزل ہوگی ہم اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایران اپنی جوابی حکمتِ عملی پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ بھی کود گیا،فردو، نطنز اصفہان جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ مکمل

ایران امریکی افواج و تنصیبات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے،ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال اور امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیات پرحملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *