امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے 3 ایرانی جوہری مقامات پر حملے کیے ہیں،سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

امریکی طیاروں نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان پر بمباری کی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکہ نے ایران میں  تین جوہری تنصیبات پر بہت کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اب تمام امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے نکل چکے ہیں۔.امریکی صدر نے لکھا کہ فردو جوہری سائٹ ہمارا اصل ہدف تھا اور اس پر مکمل بمباری کی گئی ہے جب کہ تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ رہے ہیں۔


ہماری عظیم امریکی فوج کو مبارک ہو.انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی اور فوج یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکتی تھی۔. اب امن کا وقت آگیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی اور اس حملے پر ایران کا ردعمل بہت زیادہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *