مودی سرکار نے اپنے تشہیری جنون میں تمام حدیں پار کر دیں ،مودی کی جانب سے کمزور طبقات کے ساتھ ظالمانہ سلوک بے نقاب ہوگیا۔
انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی ریاست آندھراپردیش کا شہر وشاکھاپٹنم میں مودی کی تشہیری مہم کی حقیقت عیاں ہوگئی ،آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور وزیر ماحولیات،سائنس و ٹیکنالوجی پَوَن کلیان اخلاقی پستی کا شکار،معصوم بھارتی بچے مودی سرکار کے پی آر جنون کی بھینٹ چڑھا دئیے گئے
غربت اور بے بسی کا شکار معصوم قبائلی بچے محض ایک تشہیری شو کا حصہ بننے پر مجبور، دونوں وزراء نے قبائلی بچوں کو فرش پر سونے پر مجبور کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مودی سرکار کے جھوٹے جنگی دعوؤں کا پردہ فاش، عالمی ماہرین اور میڈیا کی دوٹوک تردید
بنیادی سہولتوں کی بھی عدم فراہمی ،مودی سرکار نے یوگا ڈے کے نام پر معصوم بچوں کا استحصال کیا ،سیاسی فائدے کی بھوک میں مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا۔
گودی میڈیا خاموش تماشائی بن کرمودی سرکار کے شرمناک کرتوت پر پردہ ڈالنے میں مصروف عمل ہے۔
مودی سرکار کا سکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک
مودی سرکار نے اپنے تشہیری جنون میں تمام حدیں پار کر دیں
مودی کی جانب سے کمزور طبقات کے ساتھ ظالمانہ سلوک بے نقاب
بھارتی بچوں کیساتھ مودی حکومت کا غیر انسانی رویہ آشکار
انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی ریاست pic.twitter.com/8g75nJKPOp— Adv Madiha Shah (@MadihaShah_adv) June 22, 2025