مودی سرکار کے جھوٹے جنگی دعوؤں کا پردہ فاش، عالمی ماہرین اور میڈیا کی دوٹوک تردید

مودی سرکار کے جھوٹے جنگی دعوؤں کا پردہ فاش، عالمی ماہرین اور میڈیا کی دوٹوک تردید

ویب ڈیسک: بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے پیش کیے گئے خود ساختہ اور مبالغہ آمیز جنگی کارنامے عالمی سطح پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

معروف امریکی ماہرِ سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پروپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں، بلکہ یہ جھوٹ کا شاہکار ہے۔

پروفیسر فیئر نے بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر فورس کو 20 فیصد نقصان پہنچانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات محض بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پانچ جنگی طیارے کھوئے، جبکہ پاکستان کو کسی بڑے نقصان کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کے 20 فیصد نقصان کے دعوے پر میں حیرت زدہ ہوں۔

دوسری جانب، بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی سیٹلائٹ تصاویر کو بھی بین الاقوامی ماہرین نے غیر معتبر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ یہ تصاویر، جو بھارت نے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچانے کے دعوے کے لیے استعمال کیں، ماہرین کے مطابق حقائق کے منافی اور تکنیکی لحاظ سے ناقابلِ اعتبار ہیں۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے تمام ہوائی اڈے مکمل طور پر فعال، محفوظ اور کسی بھی قسم کے حملے سے متاثر نہیں ہوئے۔ بھارتی پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکار کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ’’ بنیان المرصوص‘‘ جیسے اہم فضائی معرکوں میں پاکستان ایئر فورس نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی جارحیت کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ اسے سخت نقصان بھی پہنچایا۔

عالمی ماہرین اور میڈیا کے انکشافات نے مودی سرکار کے جنگی بیانیے کو بری طرح ناکام کر دیا ہے، اور بھارت کا جھوٹا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *