مشرق وسطیٰ میں جنگ میں شدت کے بعد عالمی منڈی میں کاروبار کے پہلے دن خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطی میں جنگ کے اثرات عالمی سطع پر سامنے آنا شروع ہو گئے اور عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ تقریباً 80 ڈالر جبکہ عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی۔
اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، تیل 75 ڈالرفی بیرل ہونے سے پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں2.3 ارب ڈالرکا اضافہ ہوسکتا ہے، تیل 80 ڈالر فی بیرل ہونے سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں دو بلین ڈالر کا منفی اثر ہوگا۔