چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ

چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ

 پنجاب انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ اور چین کی اسکائی ویل نیو انرجی وہیکلز گروپ کے درمیان الیکٹرک وہیکلزکے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے MoUپر دستخط ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے اسکائی ویل نیو انرجی وئیکلز گروپ نے پنجاب میں گاڑیوں کے اسمبلی یونٹ قائم کرے کا فیصلہ کیا ہے اس معاہدے کے تحت، چینی گروپ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زون میں 75 ایکڑ رقبے پر الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ قائم کرے گا۔

پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (PSIC) کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی کے سی ای او بیوان ہان نے MoU پر دستخط کیے۔ چینی گروپ نے الیکٹرک بسوں، کاروں، دو پہیوں والی، تین پہیوں والی اور دیگر برقی گاڑیوں کے کاروبار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کا علان، امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھےگی

یاد رہے کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے برقی گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت برقی گاڑیوں کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے تیز اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے شعبے کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں جو ای-پروڈکٹس، بیٹریز، چارجنگ اسٹیشنز اور برقی گاڑیوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *