اسرائیل ‘چند دنوں’ میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیل ‘چند دنوں’ میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی قیادت چند دنوں میں ہی ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے انتہائی معتبر سکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہے۔اسرائیلی میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل چند دنوں میں ایران کےخلاف جنگ ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان نےایران جنگ ختم کرنےپرنہ ہاں کی اور نہ انکار کیا۔ اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہا۔دوسری جانب اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق اسرائیل جلد ایران پر حملے بند کردےگا۔

مزید پڑھیں: ایران کا خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ، صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے اور ایران کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔ البتہ اسرائیلی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ اسرائیلی حکام کا عزم ہے کہ ایرانی اپوزیشن کو سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کو ہٹانےکیلئے سپورٹ کریں گے۔ ایران نے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *