جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، میجر معیز سمیت 2 شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، میجر معیز سمیت 2 شہید

راولپنڈی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ 7 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق، دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے۔

شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال) اور لانس نائیک جبران اللہ (عمر 27 سال، ضلع بنوں) شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز ایک دلیر اور نڈر افسر تھے، جنہوں نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیوں کی قیادت کی۔

واضح رہے کہ میجر سید معیز عباس نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سیزفائر کی باضابطہ درخواست بھارتی وزارت دفاع نے کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا انکشاف

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم پر قائم ہیں، اور ہمارے جوانوں کی ایسی لازوال قربانیاں ہمارے عزم و حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *