بھارتی افواج کو ایک کمان کے تحت لانے کا فیصلہ، جنگی اختیارات چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو منتقل

بھارتی افواج کو ایک کمان کے تحت لانے کا فیصلہ، جنگی اختیارات چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو منتقل

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر دفاع رکشا منتری نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سیکریٹری ملٹری امور (DMA) کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ کو ایک ساتھ مشترکہ احکامات اور ہدایات جاری کر سکیں، جس کا مقصد تینوں افواج میں “بہتر ہم آہنگی” پیدا کرنا ہے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق یہ فیصلہ صرف ایک معمولی انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ ایک باقاعدہ منصوبہ ہے جس کے ذریعے تمام جنگی اختیارات کو ایک مرکزی قیادت کے تحت لایا جا رہا ہے۔ اس سے افواج کے اندرونی احتساب کا نظام کمزور ہو جائے گا اور تمام کارروائیاں ایک ہی کمانڈ کے ماتحت ہو کر تیزی اور ہم آہنگی کے ساتھ کی جا سکیں گی۔

ریسرچ کے مطابق اگر اس اقدام کو بھارت کی جارحانہ اسلحہ خریداری کے ساتھ جوڑا جائے تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ بھارت ایک منظم اور پیشگی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد ریسرچ: پہلگام واقعہ پر مودی سرکار کی نا اہلی، نالائقی بے نقاب، نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت ایک حملہ آور بھی پکڑنے میں ناکام

آزاد ریسرچ کا کہنا ہے کہ یہ اختیارات کی مرکزیت کسی بہتر کارکردگی کے لیے نہیں، بلکہ پاکستان کے خلاف فوری اور مربوط فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے کی گئی ہے۔ بھارت آہستہ آہستہ ایک ایسی متحد جنگی مشین تیار کر رہا ہے جو فوری اور مربوط حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *