بھارتی یوٹیوبرز اوربی جے پی بھگت نےآپریشن سندور کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ناکامی سے عالمی سطع پر بھارت کیسبکی ہوئی اور نہ صرف کشمیر بھارت کے ہاتھ سے گیا بلکہ پاکستان بھارت پر بازی لے گیا۔
بھارتی یو ٹیوبرز جو آپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کے من گھڑت بیانئے کوبڑھاوا دینے میں مصروف رہے اب کھلے عام آٌپریشن سندور کی ناکامی کا عتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کی ناکامی سے جہاں عالمی سطع پر بھارت کوسبکی کاسامنا کرنا پڑا وہیں بھارت کی حکومت پر بھارتی عوام کا اعتبار اٹھ گیا۔
بھارتی یوٹیوبرز بی جے پی بھگت کا کہنا تھاکہ بھارت میں نیوی، ائیر فورس اورآرمی کے حوالےسے جو لوگوں کا بھروسہ تھاکہ وہ ہماری حفاظت کریں گے وہ ختم ہو گیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانے ثابت کیا کہ وہ بھارت پر برتری رکھے ہوئے ہے اور پاک بھارت محاز آرائی کو بھارت کی جانب سے مطالبے پر سیز فائر کیا گیا۔