خطے میں چین ، ترکی، ملیشیاء اور آزربائیجان پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، بھارت ساتھ کون ہے؟بھارتی صحافی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
Home - آزاد سیاست - خطے میں چین ، ترکی، ملیشیاء اور آزربائیجان پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، بھارت ساتھ کون ہے؟بھارتی صحافی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوط فوج اور متحرک خارجہ پالیسی کے سبب خطے کے ممالک چین، ترکی، ملیشیاء اور آزاربائیجان پاکستان کی ساتھ کھڑے ہیں لیکن بھارت کیساتھ کوئی نہیں کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے مودی سرکار اور بھارت کے خودساختہ احساسِ برتری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کی آرمی بہت طاقتور اور خارجہ پالیسی بہت موثر ہے، انکے ساتھ کئی چین، ترکی، آذربائیجان جیسے بڑے ملک ساتھ کھڑے ہیں اور ملائشیا، ترکی اور چین نے مدد بھی بھیجی، لیکن انڈیا کے ساتھ کون تھا؟ کتنے جوان مرے، کتنا نقصان ہوا، سیزفائر ہم نے قبول کی تو ہارا کون؟
بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مودی سرکار ایک خود ساختہ احساسِ برتری سے باہر نکلے اور حقائق تسلیم کرے۔ بھارتی صحافی راجو پارولیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف چین اور ملیشیا ء کی بھر پور سپورٹ حاصل رہی لیکن بھارت کو جہاں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارت کوخطے سے کسی کی جانب سے بھی مول سپورٹ نہ مل سکی ، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہم نے سیز فائر کیوں قبول کیا اور ہم کیوں ہارے؟
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف محاز آرائی کے بعد چین کی طیارہ ساز کمپنی کے ریٹس دنیا بھر میں بڑھے ، جس سے انداز ہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہوا کیا ہے، اب اگر مودی سرکار نہیں بتاتی کہ کیا ہوا ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ، تاہم مارکیٹ نے بتا دیا ہے کہ اصل کہانی کیا ہو ئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج پاکستان بھارت کو جان چکا ہے، بھارت کی برابری پہلے چین سے ہوتئ تھی اب پاکستان سے ہوتی ہے، اور اگر کچھ عرصہ مودی جی بھارت کے وزیر اعظم رہے تو بھارت کی برابری بنگلہ دیش سے ہوگی۔