ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلینہیں چاہتا، ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں ، ایران کے پاس تیل کی دولت ہے ، ایرانی خود کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے ، چاہتا ہوں معاملات جلد از جلد پُرسکون ہوجائیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صدر سے بھی ان کی ملاقات کا امکان ہے ، زیلنسکی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔
اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے ، امید ہے چین امریکا سے بھی کافی مقدار میں تیل خریدے گا ۔ واضح رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔