ایران کا بغیر کسی رکاوٹ جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا بغیر کسی رکاوٹ جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران بغیر کسی رکاوٹ جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام نہیں رکے گا اور ہم یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں، ایران اپنا جوہری پروگرام بحال کر رہا ہے، ایٹمی تنصیبات کی تعمیر نو ہو رہی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ کی صرف داخلی اور خارجی سرنگوں کو نقصان پہنچا، ایران پر حملے کے بعد تابکاری میں اضافے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں ایٹمی تنصیبات پر تابکاری کی سطح میں کسی اضافے کی اطلاع نہیں ملی، ایران نے آئی اے ای اے سے امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل جنگ بندی: اسرائیل کی پسپائی، پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر تائید

ادھر امریکی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے بلکہ تہران کا ایٹمی پروگرام چند ماہ پیچھے چلا گیا۔

  امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے ایرانی جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔

 یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملوں کے بعد کیے گئے (جنگی نقصان کے تجزیے) کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، امریکی میڈیا کا انکشاف

قبل ازیں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ’تباہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے انٹیلی جنس جائزے کی موجودگی کو تسلیم کرتے یہ بھی کہا ہے کہ ’ہم اس سے متفق نہیں ہیں‘۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *