ایران کا جاسوس نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 افراد گرفتار

ایران کا جاسوس نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 افراد گرفتار

ایرانی حکام نے ملک بھر میں مبینہ اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس میں اب تک مبینہ طور پر 700 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ انڈین جو چاہ بہار میں کاروبار کرتے تھے اسرائیل کی پراکسیز اور موساد نیٹ ورک کا حصہ تھے، رضوان رضی حقائق سامنے لے آئے

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاسوس نیٹ ورک میں موساد کے ایک اور مبینہ ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی ہے جو گزشتہ ہفتے کے دوران پھانسی پانے والا تیسرا اسرائیلی جاسوس ہے۔

دریں اثنا، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ’ایران اپنی جوہری ٹیکنالوجی کو ترک نہیں کرے گا۔ ہم نے اس پیش رفت کو حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی اور ہمارے سائنس دانوں نے اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں:سکھ برادری مودی سرکار کے نشانے پر، مشہور یوٹیوبرپاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *