مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر رَد ہوا جبکہ پاکستانی مؤقف کو پوری دنیا سے پذیرائی ملی ۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت کو سنگین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی مؤقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے، سفارتی کوششوں، گودی میڈیا مہم اور بیانات کا شور بھی بھارت کے کام نہ آیا۔
مودی سرکار کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوچکا ہے اور حقائق نے پاکستان کے مؤقف کو سچ ثابت کر دیا ہے، بھارتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد سامنے آنے پر مودی سرکار کو تلخ سوالات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 22 منٹ کی فتح‘ کا افسانوی بیانیہ: مودی آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے میں ناکام
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے امریکی شرائط پر مبنی ثالثی کو مسترد کر کے نئی مثال قائم کی تاہم بھارتی جریدے ‘دی پرنٹ’ نے ہی مودی کے نام نہاد بیانیے کو آشکار کر دیا ۔
دی پرنٹ کے مطابق بھارت چالیس سال سے دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کو قائل نہ کر سکا، بھارت نے 33 ممالک میں دہشتگردی کا مقدمہ پیش کیا مگر مؤثر تاثر قائم کرنے میں ناکام رہا۔
امریکہ نے بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا، بھارتی میڈیا کی بے لگام اور غیر حقیقی رپورٹنگ نے عالمی سطح پر بیانیے کو نقصان پہنچایا۔
دی پرنٹ نے عالمی جرید وں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “واشنگٹن پوسٹ” کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنے فوجی ماہرین کے سہارے ایک مصنوعی حقیقت تخلیق کی، فرانسیسی اخبار “L’OPINION” نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت بیانیے کی جنگ واضح طور پر ہار گیا جبکہ دنیا نے پاکستان کا مؤقف اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار تعلیم کی بھی دشمن بن گئی ، کئی ریاستوں میں سکول بند
بین الاقوامی جریدے ‘فارن افیئرز’ نے بھارتی خواہشات کو امریکی مفاد سے غیر ہم آہنگ قرار دیا۔
بھارتی جریدے نے کہا ہے کہ بھارت کی اندرونی قوم پرستی پر مبنی بیانیہ عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا، بیانیے کی جنگ میں بھارت کی کمزوری عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت کو متاثر کر رہی ہے۔