ویب ڈیسک ۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نیویارک سٹی کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے نیویارک ریاست اور سٹی کے منتخب جنوبی ایشیائی نمائندگان، اسمبلی ممبر زوہران مامدانی، اور سٹی کونسل ممبران شہانہ حنیف اور شیکھر کرشنن نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیاکہ ہم، جو نیویارک سٹی اور اسٹیٹ کی تاریخ میں منتخب ہونے والے پہلے جنوبی ایشیائی نمائندوں میں شامل ہیں، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمارے شہر کے دورے پر سخت تشویش اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی کا بطور وزیراعلیٰ گجرات ریکارڈ، جہاں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف مہلک فسادات کو ہوا دی، سے لے کر بطور وزیرِ اعظم اُن کے اقدامات، جن میں مظاہرین کو جیل بھیجنا، صحافیوں پر سنسرشپ مسلط کرنا، اور مذہبی اقلیتوں کو بھارت کے شہری اور ثقافتی ڈھانچے سے مٹانے کی کوشش شامل ہے، وہ ملک کو ایک سیکولر جمہوریت سے ایک دائیں بازو کی ہندو قوم پرست ریاست میں تبدیل کر رہے ہیں۔
As three of the first South Asians ever elected to New York City and State government, @voteshekar, @ShahanaFromBK and I are appalled by the visit of Prime Minister Narendra Modi to our city.⁰⁰
Our statement: pic.twitter.com/bKCA0trbSn
— Zohran Kwame Mamdani (@ZohranKMamdani) June 21, 2023