بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا، پراوین سواہنی

بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا، پراوین سواہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔

اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے کہا کہ  ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک اہم باب مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔

بھارت کے دفاعی تجزیہ کار نے اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل میں  کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا ہے۔

پراوین سواہنی نے ایران اسرائیل جنگ کا موازنہ پاک بھارت جنگ سے کیا اور کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری کا اعلان بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد کئے گئے اعلان کی یاد دلاتا ہے جس میں  آپریشن سندور کے اگلے مرحلے کی تیاری کا کہا گیا تھا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ دونوں صورتوں میں، دونوں فریقین اب  آپریشن کے اگلے دور کی تیاری کریں گے۔

editor

Related Articles