سام سنگ کا مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم

سام سنگ کا مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اوپن اے آئی کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت کمپنی کے ہزاروں ملازمین چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس استعمال کر سکیں گےاس فیصلے کا اطلاق جنوبی کوریا میں سام سنگ کے تمام ملازمین اور دنیا بھر میں اس کے ڈیوائس ایکسپیرینس  ڈویژن پر ہوگا۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو معلومات حاصل کرنے، دستاویزات تیار کرنے، آئیڈیاز بنانے اور ڈیٹا سمجھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ کوڈیکس سافٹ ویئر انجینئرز کو کوڈ لکھنے اور غلطیاں دور کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں :نیا سپر فاسٹ خلائی طیارہ، لندن سے سڈنی کا سفر صرف 3 گھنٹے میں

سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی ٹولز صرف تکنیکی شعبوں تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ مارکیٹنگ، تحقیق، مصنوعات کی تیاری اور دیگر دفتری کاموں میں بھی استعمال کیے جائیں گے۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ اس کے اب تک کے بڑے کاروباری معاہدوں میں سے ایک ہے۔اوپن اسام سنگ پہلے ہی اپنی مصنوعات میں گلیکسی اے آئی اور دیگر مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز متعارف کرا چکا ہے، جبکہ اب کمپنی اپنے اندرونی نظام میں بھی اے آئی کے استعمال کو مزید بڑھا رہی ہے۔

editor

Related Articles