پاکستان کبھی مشرقی اور مغربی محاز پر کوئی جنگ نہیں ہارا، بھارتی فوج کے سابق افسر پراوین سواہنی کا انکشاف

پاکستان کبھی مشرقی اور مغربی محاز پر کوئی جنگ نہیں ہارا، بھارتی فوج کے سابق افسر پراوین سواہنی کا انکشاف

بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے انکشاف کیا ہے کہ آج تک پاکستان کسی بھی مشرقی اور مغربی محاز پر بھارت سے نہیں ہارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کارپراوین سواہنی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مشرقی اور مغربی محاز پر بھارت کےمقابلے میں کوئی جنگ نہیں ہارا ہے۔ انہو ں نے واضح کیا کہ 1971 کی جنگ میں بھی پاکستان مشرقی اور مغربی محاز پر نہیں ہارا، کیونکہ اگر پاکستان بھارت سے ہارا ہوتا لائن آف کنٹرل دونوں ممالک کے مابین ہوتی ہی نہیں۔

دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے انکشاف کیا کہ اگر بھارت میں اتنی طاقت ہوتی تو وہ کبھی کا لائن آف کنٹرول ختم کر دیتا کہ آپ ہار گئے اور اب لائن آف کنٹرول بھی ختم،1971 کے حوالے سے انہو ں نے واضح کیا کہ جب مشرقی پاکستان میں بنگلہ دیش بنا تو یہاں پر بے یارو مددگار اور بے بسی کی صورتحال تھی کیونکہ مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش ) میں پاکستان سے کوئی کمک نہیں پہنچ سکتی تھئ اور ایک ہی راستہ تھا ائیر سپیس کا وہ بھارت پہلے ہی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے بیچ ختم کر چکا تھا۔

مزید پڑھیں: ہمیں لگا تھا ایران نقشے سے مٹ جائے گا، سیز فائر ہوتے ہی بھارتی میڈیا کا ماتم شروع

انہوں نے کہا کہ جو مشرقی پاکستان میں اسلحہ تھا اور جوان تھے وہ ہی تھے وہاں پر وہ کب تک مقابلہ کر سکتے تھے اسی وجہ سے میں یہ واضح کر دوں پاکستان کبھی بھی بھارت سے نہیں ہارا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *