ہمیں لگا تھا ایران نقشے سے مٹ جائے گا، سیز فائر ہوتے ہی بھارتی میڈیا کا ماتم شروع

ہمیں لگا تھا ایران نقشے سے مٹ جائے گا، سیز فائر ہوتے ہی بھارتی میڈیا کا ماتم شروع

ایران کی اسرائیل کئ خلاف تاریخی جیت پر جہاں ایران میں جشن کا سما ں ہے وہیں بھارتی میڈیا جو ایران کے دنیا کے تقشے سے مٹ جانے کے خواب دیکھ رہا تھا ایران-اسرائیل سیز فائر کے ہوتے ہی ان پر کہرام ٹوٹ پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایران -اسرائیل کے مابین امریکی صدر کی جانب سے سیز فائر کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا جو اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملوں پر ایران کے دنیا سے نقشے سے مٹ جانے کی پیشگوئیاں کر رہا تھا ، سیز فائر کے ہوتے ہی بالکل ساکت ہو گیا۔

بھارتی میڈیا نے ایران-اسرائیل کے مابین سیز فائر کے حوالے سے کہا کہ ایران گزشتہ سو سالہ واحد ملک جس نے امریکی اڈوں پر کہہ کر حملہ کیا اور اسرائیل کے کونے کونے میں میزائل حملے کیئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ائیر بیس پر حملہ کر کے اپنا بدلہ پورا اور اسی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سیز فائر اور ایران اسرائیل قیادت کو سیز فائر کے لیئے تیار کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچایا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

بھارتی میڈیا سیز فائر کے حوالے سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کو بتا دیا کہ تاریخ کیسے لکھی جاتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی قیادت نے اپنی قیادت کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کوئی بیان نہیں دیا جائیگا کیونکہ پھر کہیں سے ایران میزائل حملہ نہ کر دے۔

بھارتی میڈیا نے ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے کہنا ہےکہ اسرائیلی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ اسرائیل ہمیشہ سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے اور اس حوالے سے لبنان کے ساتھ اس کے معاہدات انتہائی کمزور ثابت ہوتے رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *