ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی اسرائیل اور بھارتی میڈیا کی جانب سے شہید کیے جانے کے دعوؤں کے باوجود تہران میں فتح کے جشن کے دوران دوبارہ نمودار ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے نئے میزائل حملے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ، انٹیلیجنس ہیڈکوارٹرز نشانہ
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے لی گئی اور الجزیرہ عربی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل اسماعیل قانی کی شکل کا ایک شخص ایرانی دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں ایک ریلی کے دوران متعدد افراد سے بات چیت کر رہا ہے۔
قائد فيلق القدس التابع للحرس الثوري الإيراني يظهر في احتفالات وسط طهران بعد مزاعم اغتياله بهجمات إسرائيلية، وهو الظهور الثاني له عقب شائعات مماثلة العام الماضي pic.twitter.com/vzPxzSqs4v
— قناة الجزيرة (@AJArabic) June 26, 2025

