بھارت کے لیئے ایک کےبعد ایک بری خبر، مودی سرکار کو روس نے S-400دفاعی سسٹم کی مرمت اور کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کو جہاں دنیا بھر میں اپنی جارحانہ حکمتِ عملی اور پہلگام فالس فلیگ اپریشن کے سبب ہزیمت کا سامنا ہے وہیں اب فرانس اور روس نے بھی مودی سرکار کیساتھ رافیل اور ایس 400 دفاعی نظام کی درستگی اور مرمت کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
حال میں پاکستان اور بھارت کے مابین محاز آرائی کے سبب بھارت کے S-400 دفاعی نظام کی تباہی کو لیکر جہاں مودی سرکار پریشان تھی وہاں انکی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور روس نے ایس 400 دفاعی نظام کی درستگی اور مرمت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے روسی ساختہ دفاعی نظام ایس 400 کو پاکستان کی فضائیہ نے شدید نقصان پہنچایا تھا اور اب اس کی ضروری مرمت اور درستگی کے حوالے سے بھارت سے روس سے رابطہ کیا تو روس سے صاف انکار کر دیا جسے دفاعی ماہرین رو س کی بھارت کئ جانب انتہائی حکمتِ عملی سے تعبیر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد سے دبئی کی پرواز طوفان باد و باراں کے باعث بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل