اسلام آباد سے دبئی کی پرواز طوفان باد و باراں کے باعث بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل

اسلام آباد سے دبئی کی پرواز طوفان باد و باراں کے باعث بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل

اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے- 715 جمعرات کی صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی درجن سے زائد پروازیں مشکل کا شکار رہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جمعرات کی صبح شدید خرابیِ موسم کے سبب بھارتی حدود میں داخل ہو گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز روٹ سے بھٹک گئی اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کے لانگ-رینج میزائل پروگرام سےمتعلق بے بنیاد پراپیگنڈہ

بوئنگ 777 طیارہ امرتسر سے چکر کاٹ کر قصور کے قریب سے 4:36 بجے واپس پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور دبئی کے روٹ پر جاکر منزل پر پہنچا۔ طوفان کے دوران بیشتر غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں چکر کاٹنا پڑے۔

بینکاک سے لندن کی تھائی ائیر کی پرواز پاکستانی حدود میں 15 منٹ تک چکر کاٹتی رہی۔ اس کےعلاوہ ٹائپی سے پیرس، باکو ،اسلام آباد، اسلام آباد، لندن، منیلا استنبول، دہلی استنبول، مسقط اور استنبول سے لاہور کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود میں مشکل کا شکار رہیں۔

editor

Related Articles