بنگلہ دیشی عوام بھارت کے بجائے پاکستان کو بہتر دوست سمجھتے ہیں ، سروے میں انکشاف

بنگلہ دیشی عوام بھارت کے بجائے پاکستان کو بہتر دوست سمجھتے ہیں ، سروے میں انکشاف

ایک حالیہ سروے کے مطابق بنگلہ دیش کے اکثریتی عوام پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کر تے ہیں۔سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلہ دیشی شہری پاکستان کو قریبی اتحادی سمجھتے ہیں ۔

صرف 11 فیصد بھارت کو دوست قرار دیتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد افراد نے بھارت کو “دشمن” قرار دیا، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت میں قائم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان بارے غلط معلومات پھیلانے میں مصروف

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے تنازع میں بنگلہ دیشیوں نے بڑی تعداد میں پاکستان کی حمایت کی ۔

54 فیصد نے پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ صرف 9 فیصد نے بھارت کی حمایت کی،اس کے علاوہ 46 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ اس تنازع میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، جبکہ محض 6 فیصد نے بھارت کو مضبوط تصور کیا۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے سب سے قریبی دوست ممالک کی فہرست میں سرِفہرست ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا اشارہ ہے۔

مودی حکومت کی بنگلہ دیش پر دبائو ڈالنے کی نئی پالیسی

سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بعد بھارت نے اب گنگا معاہدے کو دوبارہ طے کرنے کے لیے بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے — اور یہ سب بھارت کے اپنے مفادات کے لیے کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت اپنے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے لیے پانی کا زیادہ حصہ مانگ رہا ہے اور چاہتا ہے کہ نیا معاہدہ صرف 10 سے 15 سال کے لیے ہوجو کہ اصل معاہدے سے کہیں کم مدت ہے۔

یہ صورتحال بنگلہ دیش کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہےجو پہلے ہی بھارت کی اجارہ داری کا شکار ہے، اس نئے دباؤ کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مودی حکومت جو پہلے ہی خطے میں تنہا ہو چکی ہے، اس کے اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے لیے امن یا شراکت داری سے زیادہ لالچ اور طاقت اہم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *