ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں بھارت کو سفارتی سطح پر شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تنظیم کے رکن ممالک نے بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کو مشترکہ اعلامیے کا حصہ بنانے سے صاف انکار کر دیا۔
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دینے کی کوشش کی، لیکن SCO کے رکن ممالک نے بھارت کی سیاسی نوعیت کی زبان کو مسترد کر دیا۔
اس سفارتی ناکامی پر وضاحت دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اعتراف کیا کہ راج ناتھ سنگھ نے اعلامیہ اس وجہ سے قبول کرنے سے انکار کیا کیونکہ اس میں دہشت گردی کا ذکر نہیں تھا۔ جے شنکر کے مطابق: “راج ناتھ جی نے کہا کہ اگر دہشت گردی کا ذکر نہیں ہوگا تو ہم اس بیان کو قبول نہیں کریں گے۔”
تاہم، بھارت کا یہ مؤقف اس کی اخلاقی برتری کے بجائے سفارتی تنہائی کو اجاگر کرنے لگا، کیونکہ کوئی بھی SCO اتحادی بھارت کے مؤقف کی حمایت میں سامنے نہ آیا۔
آزاد ریسرچ کے مطابق SCO، جو باہمی اتفاق اور تعاون پر مبنی ایک کثیرالملکی فورم ہے، نے بھارت کے معاندانہ ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی یکطرفہ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ اور خزانہ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود وہ ایک لائن بھی پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے میں کامیاب نہ ہو سکا، جو کہ اسلام آباد (پاکستان ) کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
India stands completely isolated at the global stage. The SCO communique is the latest example where the terror attack at Pahalgam has been ignored and Baluchistan has been mentioned. The prime minister has failed completely and must resign.
— Yashwant Sinha (@YashwantSinha) June 26, 2025