ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ  سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سوات میں سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں، وزیرستان میں موسلا دھار بارش ہونے کی توقع  ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *