بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے مہمان نوازی کو پاکستان کی “سافٹ پاور” قرار دے دیا

بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے مہمان نوازی کو پاکستان کی “سافٹ پاور” قرار دے دیا

اسلام آباد: بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اسے ایک “سافٹ پاور” قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ “ایک چیز جو میں نے محسوس کی ہے وہ پاکستان کی مہمان نوازی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں یہ آپ کی ایک سافٹ پاور ہے۔ اور میں یہ سمجھتا ہوں یہ بہت اچھی بات ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: “پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ اس بات پر میں پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کبھی مشرقی اور مغربی محاز پر کوئی جنگ نہیں ہارا، بھارتی فوج کے سابق افسر پراوین سواہنی کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ “جب میں 2018 میں پاکستان آیا تھا میں نے تب بھی یہ محسوس کیا تھا اور اب بھی جب میں آیا ہوں تو پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے مجھے متاثر کیا ہے۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *