پاک فضائیہ کا کارنامہ: بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا واقعہ عالمی عسکری نصاب کا حصہ بن گیا

پاک فضائیہ کا کارنامہ: بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا واقعہ عالمی عسکری نصاب کا حصہ بن گیا

اسلام آبا د۔ 7 اور 8 مئی 2025 کو پاکستان ایئر فورس (PAF) نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے چار سے سات بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرائے تھے، جسے دنیا کی سب سے بڑی “بی وی آر” (Beyond Visual Range) فضائی لڑائی قرار دیا گیا ہے جبکہ رائل تھائی ایئر فورس نے اسے تاریخ کی سب سے بڑی بی وی آر ایئر کامبیٹ قرار دیا ہے۔

اس معرکے میں پاک فضائیہ کے J-10C طیاروں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ان طیاروں کے جدید AESA ریڈار اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی طیاروں کو دور سے نشانہ بنایا، جس سے بھارتی پائلٹ حملے سے بے خبر رہے۔

پاکستان نے اس لڑائی میں الیکٹرانک وارفیئر کا بھی استعمال کیا، جس سے بھارتی ریڈار اور کمیونیکیشن سسٹمز جام ہو گئے۔ نتیجتاً بھارتی فارمیشنز ٹوٹ گئیں اور پائلٹوں میں گھبراہٹ پھیل گئی۔

پاک فضائیہ کی حکمت عملی سادہ مگر مؤثر تھی۔ انہوں نے بھارتی طیاروں کو کمزور پوزیشنز میں دھکیلا۔ J-10C طیاروں نے بلندی اور فاصلے پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے مرضی سے حملہ کیا۔

AWACS اور زمینی ریڈار نے مکمل صورتحال پر نظر رکھی اور میزائلوں کو حقیقی وقت میں گائیڈ کیا۔ بھارتی پائلٹ ان حملوں سے بچ نہیں سکے، اور بھارت نے ایک ہی دن میں کئی جنگی طیارے گنوا دیے، جب کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے اسکوارڈن 15 “کوبراز” کی سالگرہ، دشمن کے خلاف تاریخی کارناموں کی یاد تازہ

یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کے حوصلے کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا اور بھارت کی فضائی جنگی صلاحیتوں کی کمزوری کو بے نقاب کر گیا۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی پاکستان نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ کو گرفتار کیا تھا، مگر 2025 کا تصادم اس سے کہیں بڑا تھا۔

یہ معرکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی فضائی طاقت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان نے یہ برتری صرف زیادہ طیاروں سے نہیں، بلکہ جدید الیکٹرانک وارفیئر، بی وی آر میزائلوں، اور ہوشیار حکمت عملی سے حاصل کی۔ پاک فضائیہ نے نہ صرف فضائی حدود بلکہ لڑائی پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کیا۔

دنیا بھر کی فضائی افواج اب اس لڑائی کا مطالعہ کر رہی ہیں، جو جدید فضائی جنگ کی بہترین مثال بن چکی ہے۔

امریکی ریٹائرڈ فائٹر پائلٹ اور یوٹیوبر سی ڈبلیو لیموائن نے بھی اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کو سراہا۔ اپنی تازہ ترین ویڈیو میں انہوں نے کہا:
“ظاہر ہے پاکستان نے بھارت کے کچھ طیارے مار گرائے۔ چاہے وہ 5 ہوں، 6، 3، 2، یا 1… ہمیں یقین ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوا اور پاکستان نے یقینی طور پر کچھ طیارے گرائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ اس پاکستانی افسر، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی بات کی تائید کرتا ہے۔ وہ بہت مؤثر انداز میں بولے اور انہوں نے اپنے جنگی منصوبے اور کامیابی کو بڑی وضاحت سے بیان کیا۔”

یہ بھی پڑھیں: ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، انیل چوہان نے شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جزوی طور پر تسلیم کیا کہ بھارت کو اس فضائی جھڑپ میں نقصان اٹھانا پڑا۔

اگرچہ انہوں نے نہ تو مارے گئے طیاروں کی تعداد بتائی اور نہ ہی ان کے ماڈلز کا ذکر کیا، لیکن یہ بیان کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں اور میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت کی فضائیہ کو 2025 کی اس لڑائی میں نقصان پہنچا۔

بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے انیل چوہان نے کہا کہ “میرے خیال میں اہم بات یہ نہیں کہ کتنے طیارے مارے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں مارے گئے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی ٹیکٹیکل غلطیوں کو پہچانا، انہیں درست کیا اور دو دن بعد دوبارہ ان پر عمل درآمد کیا۔”

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے اسکوارڈن 15 “کوبراز” کی سالگرہ، دشمن کے خلاف تاریخی کارناموں کی یاد تازہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *